آرٹس کونسل میرپور خاص کوجدید خطوط پراستوار کرینگے ، ذوالفقار شاہ

آرٹس کونسل میرپور خاص کوجدید خطوط پراستوار کرینگے ، ذوالفقار شاہ

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ میرپورخاص آرٹس کونسل کی عمارت کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے۔۔۔

 اسے جلد فعال بنایا جائے گا جبکہ یہاں قائم لائبریری ہال کو ڈیجیٹل لائبریری میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل علم و ادب سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکے انہوں نے یہ بات میرپورخاص آرٹس کونسل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ میرپورخاص ان کا اپنا ضلع ہے اور یہاں کے عوام کا مطالبہ تھا کہ آرٹس کونسل کو فعال کیا جائے عمارت کافی عرصے سے غیر فعال پڑی ہے اور بارشوں کے باعث اس کو نقصان بھی پہنچا ہے اس لیے فوری طور پر اس کی مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں