میٹرک امتحانات میں تاخیر تعلیمی المیہ،ایم کیوایم

میٹرک امتحانات میں تاخیر  تعلیمی المیہ،ایم کیوایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے جماعت نہم و دہم کے امتحانی اجازت ناموں کے اجراء میں ہونے والی مجرمانہ تاخیر کو انتظامی دہشت گردی اور جدید دور کا تعلیمی المیہ قرار دے دیا ہے۔۔۔

مرکز بہادر آباد سے جاری کردہ بیان میںانہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ نوجوانوں کے صبر کا امتحان لینا بند کرے ، جب دنیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور فوری رسائی کی بات کر رہی ہے سندھ کے تعلیمی بورڈز محض کاغذ کا ایک ٹکڑا وقت پر فراہم کرنے میں ناکام ہو کر طلبہ کو نفسیاتی کرب میں مبتلا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں