بھتہ خوری کے ملزمان کی حفاظتی ضمانت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خوری اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کی 8 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔۔۔
اور انہیں 20،20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اورمتعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ملزمان رانا طاہر اور عبدالجبران کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ۔ وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عدالت میں پیش ہو کر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔