اسنیپ چیکنگ مہم جاری،متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر جرمانے
کراچی (این این آئی) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس کی مشترکہ اسنیپ چیکنگ مہم جاری ہے ، جس میں ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور اے وی ایل سی کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
مہم کے دوران بغیر نمبر پلیٹ، نمبر پلیٹس کو چھپانے ، یا غیر قانونی/فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے ضبط کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔ ضبط کی جانے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکل مقررہ ضوابط کے مطابق نمبر پلیٹس نصب کرنے کے بعد مالکان کو واپس کی جائیں گی۔مزید برآں، شہریوں کی سہولت کے لیے موقع پر لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔