سانحہ نشترپارک کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے تحت سانحہ نشترپارک کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئی۔
دعائیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے تو محب وطن قوتوں کو آگے لانا ہوگا ،انتہاپسندی ،دہشتگردی اور کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ،سانحہ نشترپارک عید میلاد مصطفی ؐ کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ،سانحہ نشترپارک کو 20سال ہوچکے مگر اصل کرداروں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ،ہمارے علماء و قائدین اہلسنت نے ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور دنیا کو پیغام دیا دین کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے ،عدالتوں اور اداروں نے سانحہ نشترپارک کے شہداء کے لواحقین کو انصاف نہیں دلایا جو تشویشناک عمل ہے ۔