سندھ حکومت کی نا اہلی نے تعلیم کا معیار گرا دیا ،پاسبان
کراچی (این این آئی)پا سبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے میٹرک امتحانات میں بدنظمی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
سندھ حکومت کی مسلسل نااہلی اور ناقص حکمت عملی نے صوبے کے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ امتحانات کے حساس ترین مواقع پر کمپیوٹر سسٹم کا بیٹھ جانا انتظامی نااہلی کی بدترین مثال ہے ، جس نے لاکھوں طلباء کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے ۔ کمپیوٹر سائنس کے پرچے کا آؤٹ ہو جانا انتہائی شرمناک اور ناقابل برداشت عمل ہے ، جو تعلیمی اداروں کی ساکھ پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ آفسز بدعنوانی کے گڑھ بن چکے ہیں۔