بشیر میمن سے مسلم لیگ ن کے وفد کی ملاقات

بشیر میمن سے مسلم لیگ ن  کے وفد کی ملاقات

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر بشیر احمد میمن سے مسلم لیگ (ن) کراچی ضلع سینٹرل کے صدر و کراچی لیگل کمیٹی ہیڈ سربراہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ایڈووکیٹ اسلم خٹک اور ضلع شرقی کے سینئر نائب صدر اور رکن کراچی کنٹونمنٹ بورڈ امجد علی آصف ایڈووکیٹ وڑائچ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات اور حلقہ بندیوں کی درستگی کے حوالے سے ریجنل الیکشن کمشنرسے ہونے والی ملاقات اور اس میں ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں