نجی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار،مسافر پریشان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے لاہور کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کے باعث مسافر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ۔ مسافر شام 6 بجے سے پرواز کی روانگی کی منتظر رہے۔
چار بجے سے ایئرپورٹ پہنچنے 125 سے زائد مسافروں نے احتجاج کیا اور اس دوران ایئرپورٹ پر مسافروں اور ایئر لائن کے عملے کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز کی روانگی کا وقت رات 2:20 بجے بتایا گیا۔ ادھر نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پرواز آپریٹ کرنے کیلئے لاہور سے جہاز کی آمد کے منتظر ہیں۔ لاہور سے آنے والے جہاز سے ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا۔