طاقت کے بجائے مکالمے کو فروغ دیا جائے ، ثروت قادری

 طاقت کے بجائے مکالمے کو  فروغ دیا جائے ، ثروت قادری

کراچی (این این آئی)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ان مذاکرات پر نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

موجودہ عالمی حالات میں یہ مذاکرات انتہائی اہمیت اختیار کر چکے ہیں کیونکہ ان کے نتائج کا اثر براہ راست عالمی امن،معیشت اور سیاسی استحکام پر پڑے گا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یورپی ممالک اور مسلم دنیا کے مفادات بھی ان مذاکرات سے گہرے طور پر وابستہ ہیں۔اگر یہ مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کے مثبت اثرات نہ صرف مشرق وسطی بلکہ پوری دنیا میں محسوس کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تیل و گیس کی قیمتوں، تجارتی راستوں اور عالمی معیشت کے استحکام کا انحصار بھی اس پیش رفت پر ہے ۔ماضی کی کشیدگی اور جنگی ماحول نے دنیا کو نقصان کے سوا کچھ نہیں دیا،لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ طاقت کے بجائے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دیا جائے ۔ایران اور امریکہ دونوں کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور امن کے راستے کو اختیار کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں