ملکی معیشت چلانے والا شہر بنیادی سہولیات سے محروم،شاہد فراز
کراچی(این این آئی)مہا جر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد کی رئشگاہ پر آئے ہوے شہریوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے کہاکہ کراچی کے عوام آج جس کرب سے گزر رہے ہیں۔۔۔
وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،یہ شہر جو پاکستان کی معیشت کو چلاتا ہے ، آج خود بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سیوریج کا نظام مکمل تباہ،کچرے کے ڈھیر ہر گلی میں موجود ہیں،اور پانی جیسی بنیادی ضرورت بھی عوام کو میسر نہیں۔سوال یہ ہے ،جب ہر ٹاون میں ہرمہینے کروڑوں روپے آ رہے ہیں، تو کراچی کھنڈر کیوں بن گیا ہے ،پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،پی ٹی آئی تینوں جماعتیں مختلف سطحوں پر اقتدار میں ہیں۔