نجیب احمد کی برسی پرتقریب کا انعقاد
کراچی (این این آئی)وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ نجیب شہید اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے مرہون منت آج ہم اور آپ اس شہر میں سیاست کررہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی آج قائم و دائم ہے تو ان شہدا کی قربانیوں کے ہی مرہون منت ہے۔
ہمارے نوجوانوں نے ان شہدا کی قربانیوں کا احساس کرتے ہوئے پارٹی کو سیاسی اور نظریاتی طور پر ڈسپلن کے ساتھ منظم نہیں کیا اور نہیں چلایا تو یہ جماعت آگے نہیں بڑھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں شہید نجیب احمد کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سینیٹر وقار مہدی ، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری رؤف احمد ناگوری، سید نجمی عالم، انفارمیشن سیکرٹری شرمیلا فاروقی و دیگر نے خطاب کیا۔