لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کا شیڈول جاری
کراچی (پ ر) لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔الیکشن کمیٹی کے مطابق انتخابات 24 اپریل کو منعقد ہوں گے۔
انتخابات میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری اور خازن کی ایک، ایک نشست جبکہ گورننگ باڈی کی چار نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔الیکشن کی تمام کارروائی کراچی پریس کلب میں شام 4 بجے سے 6 بجے تک انجام دی جائے گی۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق13 اپریل کو کاغذاتِ نامزدگی کا اجراء ہوگا۔15 اپریل کو کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے جائیں گے ۔16 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کی جائے گی۔17 اپریل کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال (اسکروٹنی) ہوگی۔ 18 اپریل کو اعتراضات کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 20 اپریل کو کاغذاتِ نامزدگی کی دستبرداری اور امیدواروں کی فائنل فہرست کا اجراء کیا جائے گا۔