جعلی کرنسی رکھنے والے 3ملزمان پکڑے گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ساؤتھ زون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی کرنسی رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں علی عباس، ہارون اور سیرس شامل ہیں جن کے قبضے سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ملزمان جعلی کرنسی کہاں سے حاصل کرتے تھے اور اسے کس مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔