وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے ، پیر ارشدکاظمی

وطن سے محبت ایمان کا  حصہ ہے ، پیر ارشدکاظمی

کراچی ( آئی این پی )تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیرارشد کاظمی نے کہا ہے کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ اور ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

 پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے اتحاد اور قانون کی پاسداری ناگزیر ہے ۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم، محنت اور مثبت کردار کے ذریعے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا  کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ مضبوط قومیں صرف نعروں سے نہیں بلکہ عمل، قربانی اور دیانت داری سے بنتی ہیں۔انہوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر دور میں وطن کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں