جھڈو :شکی مزاج شخص نے حاملہ بیوی قتل کردی
جھڈو (نمائندہ دنیا) تعلقہ جھڈو کی یونین کونسل آہوری میں شکی مزاج شوہر جاوید ماچھی نے مبینہ طور پر اپنی 5 ماہ کی حاملہ بیوی 19 سالہ شاہداں ماچھی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔
پولیس نے فوری موقع پر پہنچ ملزم کو گرفتار اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر جھڈو منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم جاوید نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی دوسرے شخص سے تعلقات ہیں۔ مقتولہ کے والد نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔