بھریا میں بچے کی ہلاکت روزنامہ دنیا کی خبر پرعدالتی نوٹس

بھریا میں بچے کی ہلاکت روزنامہ دنیا کی خبر پرعدالتی نوٹس

محراب پور(نمائندہ دنیا)بھریا سٹی میں نکاسی تالاب میں ڈوبنے والے بچے کی ہلاکت کی روزنامہ دنیا میں شائع خبر کا عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔

 انتظامیہ کو طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق سول جج اینڈ جوڈیشل بھریا سٹی نے وارڈ نمبر 6 میں نکاسی آب پانی کے تالاب میں ڈوبنے والے ڈھائی سالہ زکریا خاص خیلی کی موت کو نوٹس لیتے ہوئے محکمہ بلدیہ، محکمہ صحت عامہ (پبلک ہیلتھ) کو عدالت طلب کر لیا ہے یاد رہے کہ اتوار کے دن بھریا سٹی محکمہ بلدیہ کی نا اہلی سے وارڈ نمبر 6 ملاح محلہ میں اڈھائی سالہ معصوم بچہ زکریا خاص خیلی ولد راجا خاص خیلی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نکاسی آب پانی کے تالاب میں گر کر ڈوب گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں