سجاول:فائرنگ سے خوف، 25 افراد پردہشت گردی ایکٹ کامقدمہ
بدھوتالپر (نامہ نگار)سجاول شہر میں فائرنگ اور خوف و ہراس پھیلانے کے واقعے کے بعد پولیس نے 25 افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔۔۔
، جن میں حکیم آمڑو، لطیف آمڑو، واحد آمڑو، ذوالفقار آمڑو، عمر لوہار، حاجی لوہارودیگر شامل ہیں۔ مقدمہ سب انسپکٹر غلام شبیر کی مدعیت میں درج ہوا، جس میں سرعام اسلحے کی نمائش، فائرنگ اور شہر کا امن خراب کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ آمرا اور لوہار برادریوں کے درمیان پرانے تنازع کے باعث پیش آیا۔