شہداد پور:بیٹی کے قاتل کوسزائے موت کا حکم، 10لاکھ جرمانہ
شہدادپور (نمائندہ دنیا)شہدادپور میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے چار سال قبل بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے۔۔۔
کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر علی بخش بروہی کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں بھی ملزم کو مزید 14 سال قید کی سزا دی، جبکہ اس کے ساتھی نادر بروہی کو مفرور قرار دے دیا گیا۔ فیصلے کے بعد ملزم کو حیدرآباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ چار سال قبل سرہاڑی کے قریب گاؤں مسافر بروہی میں ملزم نے اپنی بیٹی عظمیٰ بروہی کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔