گیس قیمت میں مجوزہ اضافے کیخلاف قانونی کارروائی اہم کامیابی،متحدہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کے خلاف مؤثر قانونی جدوجہد کو شہری سندھ کے عوام کیلئے ایک اہم کامیابی قرار دیدیا۔۔۔
مرکزی کمیٹی کے جاری بیان میں کہا گیا کہ سوئی سدرن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی درخواست نے کراچی سمیت شہری سندھ کے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا تھا تاہم ایم کیو ایم پاکستان نے اس عوام دشمن اقدام کے خلاف بروقت آواز بلند کرتے ہوئے اوگرا کو بذریعہ ای میل عوامی سماعت منسوخ کرنے اور اسے فوری کراچی منتقل کرنے کی سفارش کی جس پر اوگرا نے فوری عملدرآمد کیا۔ بیان کے مطابق ایم کیو ایم کے وکلاء کی جانب سے اوگرا میں مؤثر انداز میں عوام کا مقدمہ پیش کیا گیا۔