کم عمر لڑکی زیادتی کیس ملزم عالم علی کی ضمانت مسترد

کم عمر لڑکی زیادتی کیس  ملزم عالم علی کی ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے درخشاں میں کم عمر لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم عالم علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو بدنیتی اور ذاتی مفادات کے تحت جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ، متاثرہ لڑکی کے بیانات میں تضادات ہیں۔ دوسری جانب وکیل مدعیہ نے بتایا کہ ملزم کی درخواست ضمانت ماتحت عدالت سے میرٹ پر مسترد ہو چکی ہے جبکہ ایسے معاملات میں متاثرین یا ان کے اہل خانہ سماجی دباؤ کے باعث فوری طور پر رپورٹ درج نہیں کرا پاتے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں