بغیر روٹ پرمٹ، فٹنس گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری

بغیر روٹ پرمٹ، فٹنس گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری

سندھ حکومت نے احکامات جاری کردیے ، ڈپٹی کمشنرز، ڈی آرٹی اے کومراسلہ ارسالبیشتر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کی میعاد ختم ہو چکی، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے بغیر درست روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ایک بیان میںصوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (ڈی آر ٹی اے ) کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کی میعاد ختم ہو چکی، جس پر متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ تمام گاڑیاں موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 اور موٹر وہیکلز رولز 1969 کے تحت لازمی دستاویزات کیساتھ چلائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا چکا، فٹنس سرٹیفکیٹس مکمل آن لائن جاری ہورہے جبکہ بین الاضلاعی اور شہری روٹس پرمٹس بھی خودکار نظام کے ذریعے دیے جا رہے ہیں، جلد مینول روٹ پرمٹس ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دے رہی ، تاہم یہ شرط عائد ہے کہ 27 فروری سے پہلے کا کرایہ ہی وصول کیا جائے ۔ سینئر وزیر نے متعلقہ حکام کو خصوصی چیکنگ مہم شروع کرنے ، بغیر درست روٹ پرمٹ یا فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرنے اور تمام پبلک سروس گاڑیوں میں کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں