گھوٹکی:سیاہ کاری الزام پردہرے قتل کے مرکزی ملزم دبئی فرار، ویڈیو وائرل

گھوٹکی:سیاہ کاری الزام پردہرے قتل کے مرکزی ملزم دبئی فرار، ویڈیو وائرل

گھوٹکی (نمائندہ دنیا)ابل میر بحر کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام پر ہونے والے لرزہ خیز دوہرے قتل کیس کے مرکزی ملزمان ملک سے فرار ہو کر دبئی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ حاجراں لوہار اور محمد حنیف کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ کے شوہر ذوالفقار مہر اور اس کے بھائی (دیور) سرفراز مہر خفیہ طور پر بیرون ملک روانہ ہوئے ، جبکہ ان کے دبئی پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہو گئی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ اے سیکشن میں درج ہے ، جس میں ذوالفقار مہر، سرفراز مہر، طاہر مہر سمیت 6 افراد نامزد ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں