محراب پور:خراب سبزی دینے پر تصادم، ڈکیتی مزاحمت پر6افراد زخمی
محراب پور(نمائندہ دنیا)مورو تھانے کی حدود سبزی منڈی میں خراب بھنڈی دینے کے تنازع پر بھٹہ اور پنہور برادریوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔۔۔
جس میں ڈنڈے ، اینٹیں لگنے سے خالد پنہور، سہیل احمد، محمد اختر، قربان علی اور رحیم پنہور زخمی ہوگئے ۔ جبکہ دوسری جانب رسول آباد چوکی کی حدود میں سدھیر سہتو ہوٹل کے پاس رہزنوں نے معلم حسین بخش لاشاری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے زخمی کرکے فرار ہوگئے۔