غنی چورنگی کے قریب واقع گودام میں آتشزدگی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سائٹ ایریا کے علاقے غنی چورنگی کے قریب واقع گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے چار گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں کی گئیں۔
دوسری جانب ریسکیو 1122 سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 30 منٹ کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے سے بچا جا سکے ۔ گودام میں الیکٹریکل اشیا موجود تھیں جو بڑی تعداد میں آتشزدگی کی نذر ہوگئیں۔حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔