رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر16شہری قتل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کے 19 ہزار 645 واقعات رپورٹ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 27 افراد قتل جبکہ 70 زخمی ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق دوران ڈکیتی مزاحمت قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہے ماہ اپریل تک شہریوں سے 5 ہزار 321 موبائل فون چھین لیے گئے اس دوران 621 گاڑیاں جبکہ 13ہزار 703 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔