منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے وابستہ اہم کارندہ اہلیہ سمیت گرفتار

 منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے وابستہ اہم کارندہ اہلیہ سمیت گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ میں پولیس کی کارروائی ،بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے وابستہ اہم کارندہ اہلیہ اور دو سہولت کاروں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔

ملزم رحمان عرف نومی بین الصوبائی منشیات اسمگلر ابڑو کا سہولت کار بھی ہے دیگر ملزمان میں شعیب علی، سجاد اور ملزمہ شمائلہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے ڈھائی کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور بھاری مقدار میں آئس برآمدکرلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں