پولیس کے مختلف شعبہ جات کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ
کراچی (آئی این پی)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سندھ پولیس کے مختلف محکموں کی کاکردگی کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں جائزہ اجلاس ہوا۔آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے سی پی او کے مختلف شعبہ جات کی ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس کو ڈی آئی جی آئی ٹی اور اے آئی جی کمپلین سیل کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈشنل آئی جیزسی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ،ڈی آئی جیز ہیڈکواٹرز،کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، اسٹیبلشمنٹ، ٹریننگ، ٹی اینڈٹی،فنانس، آئی ٹی سمیت دیگر اے آئی جیز نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے تمام برانچز کو دفتری امور میں مزید شفافیت اور تیزی لانے کی ہدایت کی۔