نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ایک ماہ بعد بھی درسی کتب نایاب

نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ایک ماہ بعد بھی درسی کتب نایاب

کراچی (آئی این پی )صوبہ سندھ میں نیا تعلیمی سال شروع ہوئے ایک ماہ گزر چکا ہے مگر درسی کتب اب بھی نایاب اور مارکیٹ سے غائب ہیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں تعلیمی نظام انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے ۔

 امتحانات میں نقل اور امتحان کے بعد نئے تعلیمی سیشن میں کتابوں کا فقدان ایک بڑا مسئلہ ہے ۔اس سال بھی نیا تعلیمی سال شروع ہوئے مہینہ گزرگیا۔۔ لیکن حسب روایت کراچی کے بازاروں میں درسی کتابیں اب تک دستیاب نہ ہو سکیں۔ والدین اس شدید گرمی میں اپنے بچوں کے لیے کتابوں کی تلاش میں در در بھٹک رہے ہیں۔ایک جانب اسکول انتظامیہ کا دباؤہے کہ درسی کتب لائیں، لیکن کہاں سے یہ جواب کوئی نہیں دیتا۔ اردو بازاروں میں والدین اور طلبہ کا اس شدید گرمی میں رش لگا ہوا ہے ، لیکن کتابیں ہیں کہ کہیں نہیں مل رہیں۔اس حوالے سے دکاندا روں کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز تو ہو گیا، لیکن سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اب تک کتابیں فراہم نہیں کر سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں