تھیلے سیمیا سے نمٹنے کے لیے موثر قانون سازی ناگزیر ہے ، وزیر بلدیات
کراچی (این این آئی) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نیشنل تھیلے سیمیا کانفرنس 2026 میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھیلے سیمیا جیسے مہلک مرض سے نمٹنے کے لیے آگاہی، بروقت تشخیص اور موثر قانون سازی ناگزیر ہے۔
سندھ حکومت اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس مرض کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے ہوئے ہے ۔ کانفرنس میں معروف کرکٹرز، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی جبکہ ثاقب حسین انصاری اور ڈاکٹر مصباح نے وزیر بلدیات کا استقبال کیا۔ ناصر شاہ نے مزید کہا کہ تھیلے سیمیا آگاہی پروگراماہمیت کے حامل ہیں ۔