درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ملزم عدالت سے فرار

درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ملزم عدالت سے فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے چیک باؤنس اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں ملزم محمد ارشد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

 ضمانت مسترد ہونے کے فوری بعد ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔ عدالت میں سماعت کے بعد جیسے ہی ضمانت مسترد کی گئی تو ملزم کمرہ عدالت سے نکل کر فرار ہوگیا، جس پر مدعی مقدمہ اور اس کے وکیل نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ وکیل مدعی کے مطابق ملزم محمد ارشد نے شہری آفتاب کو 64 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو بعد ازاں باؤنس ہوگیا، جس پر دھوکہ دہی کا مقدمہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں