جامعہ لاڑکانہ:اساتذہ کامطالبات منوانے کیلئے سیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج

جامعہ لاڑکانہ:اساتذہ کامطالبات منوانے کیلئے سیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)اساتذہ تنظیم ٹیچرز ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف لاڑکانہ کی جانب سے مطالبات کے حق میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا گیا۔۔۔

 اساتذہ نے شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر یونین صدر مصور مکول اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ اساتذہ کو بروقت تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں، جبکہ امتحانی معاوضہ، طبی سہولیات اور دیگر قانونی مراعات بھی روک دی گئی ہیں، ریٹائرڈ اساتذہ کو گریجویٹی جیسے بنیادی حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے ، انہوں نے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں