میرپور خاص:شادی شدہ خاتون ڈیڑھ ماہ کے بیٹے سمیت مبینہ اغوا

میرپور خاص:شادی شدہ خاتون ڈیڑھ ماہ کے بیٹے سمیت مبینہ اغوا

میرپور خاص(بیورو رپورٹ)میرپورخاص کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں اغوا کی ایک سنگین واردات سامنے آئی ہے جہاں شادی شدہ خاتون شاہدہ دختر عبداللطیف ناریجو اپنے محض ڈیڑھ ماہ کے بیٹے امان اللہ سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لی گئی۔۔۔

 واقعے کے حوالے سے مغویہ کے والد کی مدعیت میں مہران تھانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں نامزد ملزم تیرت بھیل اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف اغوا کے ساتھ ساتھ انسانی اسمگلنگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں