اتحاد ٹاؤن سے لاپتہ بچہ بازیاب،والدہ کے حوالے

اتحاد ٹاؤن سے لاپتہ بچہ بازیاب،والدہ کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تفتیشی پولیس کیماڑی کی بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کارروائی لاپتہ 13 سالہ بچے کو بحفاظت ڈھونڈ کر والدہ کے حوالے کردیا گیا۔

عبداللہ ولد سمیع اللہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے 03 ماہ قبل لاپتہ ہوگیا تھا،تفتیشی پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں 20 اپریل کو درج کروایا گیا لاپتہ بچے کی بازیابی کے لئے تشکیل کردہ ٹیم نے مختلف زاویوں سے بچے کی تلاش کی،بچہ مصالحہ جات کی سپلائی کا کام کرتا ہے اور وقوعہ کے روز لی مارکیٹ گیا تھا بچے کے پاس 10 ہزار روپے تھے جو لی مارکیٹ میں اس کی جیب سے کسی نے نکال دئیے جس پر خوف کے باعث وہ گھر نہیں آرہا تھا مختلف ذرائع کی مدد سے بچے کو ڈھونڈ کر بحفاظت والدہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں