رینجرز کی کارروائی،5موٹرسائیکل چور پکڑے گئے

رینجرز کی کارروائی،5موٹرسائیکل چور پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے مجاہد کالونی، ناظم آباد سے۔۔۔

 اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان ذیشان عرف ملوترا ولد محمد یاسین، محمد عبید عرف دادو ولد محمد وسیم، محمد جاشم ولد عبدالکلام، نوید الرحمان عرف پٹھان اور احمد عرف ایمو ولد محمد افضل کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل، 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی ۔گرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجاہد کالونی، واحد کالونی، ناظم آباد اور ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، شادی ہالوں کے باہر جیب تراشی، موٹرسائیکل، اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں