جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے گروہ کے تین کارندے گرفتار

جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے گروہ کے تین کارندے گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الفلاح تھانے کے شعبہ تفتیش ٹیم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے گروہ کے تین کارندے گرفتار کرلئے گئے ملزمان کے قبضے سے دولاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلئے گئے۔۔۔

گرفتار ملزمان میں ساجد علی شاہانی، صدام حسین جتوئی اور کمیل حمزہ شامل ہیں،پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد جعلی کرنسی کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں،ملزمان صرف ایک ہزار روپے میں پانچ ہزار والا جعلی نوٹ فروخت کر رہے تھے ،برآمد شدہ پانچ ہزار والے جعلی نوٹ دیکھنے میں بالکل اصلی معلوم ہوتے ہیں ملزمان کافی عرصے سے یہ مذموم دھندا کر رہے ہیں،پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان ساجد علی شاہانی، صدام حسین جتوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ کے حامل بھی ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں