لوہا اور اسکریپ چوری میں ملوث ملزمان گرفتار
کراچی (آئی این پی)پولیس کا اسکریپ چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔ملیر کینٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لوہا و اسکریپ چوری میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد پرویز، سکندر علی اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ کاپر و سلور وائرس اور رکشہ برآمد کرلیا۔پولیس نے چوری میں استعمال ہونے والی لوڈر رکشے کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا ہے ۔گرفتار ملزمان کا گروہ اسکریپ چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔گرفتار ملزمان چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے ۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ ضلع ملیر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔