سجاول:دڑو کے نواح میں 6بھیل خاندانوں کے 100افراد کا قبول اسلام

سجاول:دڑو کے نواح میں 6بھیل خاندانوں کے 100افراد کا قبول اسلام

سجاول (نامہ نگار)ضلع سجاول کے شہر دڑو کے نواحی علاقے میں بھیل کمیونٹی کے 6 خاندانوں کے 100 افراد نے دین اسلام قبول کرلیا۔

گزشتہ روز جے یو آئی کے زیر اہتمام منعقد تقریب میں حافظ عبدالغفور میمن، تبلیغی جماعت کراچی کے محمد حنیف، ریٹائرڈ کرنل عباد علی اور دیگر نے نو مسلم افراد کو کلمہ شہادت پڑھاکر دین اسلام میں داخل کیا۔ دین اسلام قبول کرنے والوں میں چالیس مرد، 22 خواتین اور بچوں سمیت ایک سو افراد شامل ہیں۔ تقریب میں مخیر حضرات نے نو مسلم خاندانوں کو گھر، سامان اور مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں