لیڈی سب انسپکٹر کا افسران پربدسلوکی کا الزام

لیڈی سب انسپکٹر کا افسران پربدسلوکی کا الزام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیپیئر تھانے میں خاتون پولیس افسر نے افسران پر مبینہ بدسلوکی کا الزام عائد کر دیا لیڈی سب انسپکٹر روبینہ شاہین نے اعلیٰ حکام سے مدد اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی۔

خاتون پولیس افسر نے الزام عائد کیا کہ ریمانڈ پر موجود ملزم کو تھانے میں خصوصی سہولیات دی جا رہی ہیں،تھانے کے افسران گرفتار ملزم سے تفتیش میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔خاتون افسر کے الزامات کی وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ معاملہ غیر مسلم لڑکے اور لڑکی کے بھاگ کر شادی کرنے کے کیس سے متعلق ہے ،عیدگاہ تھانے کے مقدمہ نمبر 91/26 سے متعلق شکایات پر انکوائری شروع کرادی گئی ہے جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے تمام الزامات، تفتیشی عمل اور متعلقہ افسران کے کردار کی مکمل جانچ کا بھی حکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں