محراب پور پولیس کے 2کانسٹیبل سے خواتین نے اسلحہ چھین لیا

محراب پور پولیس کے 2کانسٹیبل سے خواتین نے اسلحہ چھین لیا

محراب پور(نمائندہ دنیا)محراب پور تھانے کی حدود گاؤں بڈو میر بحر میں گھروں میں زبردستی گھسنے، چادر و چار دیواری تقدس کی پامالی پر کانسٹیبل خیر محمد راجپر اور حسنین ملک کو خواتین نے پکڑ کرسرکاری اسلحہ چھین کر یرغمال بنا لیا۔

ذرائع کے مطابق با اثر افراد کی مداخلت پر پولیس اہلکاروں کو رہائی ملی اور اسلحہ واپس ہوا لیکن پولیس نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے خالق ، ساجد ، حبیب اور خواتین سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ دوسری طرف گاؤں رحیم راجپر میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز راجپر کے گھر سے چور اعلیٰ نسل کی 5 قیمتی بکریاں چرا کر فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں