لاڑکانہ:مسلح شخص نے کاروکاری الزام پربیٹی، داماد قتل کردیئے

لاڑکانہ:مسلح شخص نے کاروکاری الزام پربیٹی، داماد قتل کردیئے

پریل انڑ نے گرفتاری دیدی، فردوس نے جاوید سے پسند کی شادی کی تھیفردوس کووالدہ نے حصے میں مکان دیا، والد سے تنازع چل رہا تھا، ذرائع

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ شہر کے الہٰ آباد تھانے کی حدود اتاترک ٹاور کے قریب کاروکاری کے الزام میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنی 30 سالہ بیٹی فردوس اور اس کے شوہر رند کالونی کے رہائشی جاوید علی کوکاری کو گولیاں مار کر قتل کردیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفصیلات حاصل کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کردیا، جبکہ واقعے کے بعد ملزم محمد پریل انڑ خود پولیس کے سامنے پیش ہوگیا اور گرفتاری دے دی، اس حوالے سے الہٰ آباد تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کاروکاری کے تنازعے کے باعث پیش آیا، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول جاوید علی کوکاری نے کچھ عرصہ قبل فردوس انڑ سے پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد آج یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، بتایا جارہا ہے کہ مقتولہ فردوس محکمہ تعلیم میں کلرک کے عہدے پر فائز تھی اور اس کی والدہ نے اپنی جائیداد میں سے ایک رہائشی مکان اس کے حصے میں دیا تھا، اور مقتولہ کا والد سے اس مکان کے معاملے پر تنازعہ بھی چل رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں