کشمور:طوفانی ہواؤں، بارش وژالہ باری سے کچے گھروں کو نقصان
کشمور(نمائندہ دنیا)شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید طوفان نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔ شہر کا بیشتر حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
طوفان سے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، اور بیشتر شہر کی بجلی معطل ہو گئی۔ طوفان کے باعث سائن بورڈز سولر پینلز اور کچے مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔آندھی طوفان کے بعد بارش وژالہ باری بھی ہوئی۔