اسٹیٹ بینک کا حکم نامہ معطل

اسٹیٹ بینک کا حکم نامہ معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر منتخب ہونے والی امیدوار ایمان گلزار کی تقرری طبی بنیادوں پر واپس لینے کے خلاف درخواست پر اسٹیٹ بینک کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے درخواست گزار کو تربیتی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ دل کا دائیں جانب ہونا ایک طبی معاملہ ہے تاہم اسے معمول کے دائرے میں تصور کیا جاتا ہے اور صرف اسی بنیاد پر درخواست گزار کی جسمانی فٹنس پر اعتراض نہیں اٹھایا جا سکتا۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے تقرری واپس لینے سے متعلق حکم نامہ معطل کرتے ہوئے درخواست گزار ایمان گلزار کو تربیت میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اگست تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں