بسوں اور مارکیٹوں میں جیب تراشی کرنے والے ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بسوں اور مارکیٹوں میں شہریوں کی جیبیں کترنے والے ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔
شاہ لطیف پولیس نے قائدآباد پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان بسوں میں سوار ہو کر شہریوں کو نشانہ بناتے تھے ۔ملزمان بسوں اور رکشوں پر سوار شہریوں کی جیب سے موبائل فونز اور نقد رقم نکالتے تھے ۔گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اکثر مارکیٹ اور بازاروں میں خواتین کو بھی واردات کا نشانہ بناتے تھے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت احسان علی، عمران اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے ۔