ٹنڈو آدم:ڈکیتی کے 2ملزم گرفتار، ایک کروڑ 3لاکھ روپے برآمد

ٹنڈو آدم:ڈکیتی کے 2ملزم گرفتار، ایک کروڑ 3لاکھ روپے برآمد

2ماہ قبل صدر انجمن تاجران کے بھائی کی گھی ایجنسی سے پونے 2کروڑ روپے لوٹےکال ٹریس کرکے پولیس کا بھٹ شاہ روڈ پر چھاپہ، فیصل نیازی، مزمل میرانی گرفتار

ٹنڈو آدم (نمائندہ دنیا)2 ماہ قبل صدر انجمن تاجران کے بھائی کی گھی ایجنسی میں چوری کا سراغ لگا کر2 ملزموں کو گرفتار کرکے ایک کروڑ تین لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ۔ کالی روڈ پر واقع کامران مغل کی گھی کی ایجنسی سے اپریل کے اوائل میں نا معلوم چور دکان کی چھت توڑ کر ایک کرروڑ اسی لاکھ روپے چوری کرکے بآسانی فرار ہو گئے تھے ، پولیس نے کال ٹریسنگ کی مدد سے بھٹ شاہ روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد ملزموں کو گرفتار کرلیا، ڈی ایس پی امتیاز ڈومکی، ایس ایچ او سٹی حنیف مہر نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ملزم فیصل نیازی اور مزمل میرانی جو کہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہو گئے تھے ، دوران تفتیش بتایا کہ وہ سکھر کے رہائشی ہیں اور کامران مغل کی گھی کی ایجنسی سے چوری انہوں نے کی ہے ، انکی نشاندہی پر ایک کروڑ تین لاکھ پچاس ہزار روپے برآمد کر لئے ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف جرائم میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف ٹنڈوآدم، سٹی تھانے پر چار اور دیگر تھانوں پر بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔ علاوہ ازیں انجمن تاجران کے اقبال بھٹی، نوشاد شیخ، عبدالقدیر مغل و دیگر تاجروں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ انعام دیا۔ واضح رہے ٹنڈوآدم میں امن وامان کے حوالے سے مخدوش صورتحال ہے اور آئے دن شہر میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں