روہڑی، کندھکوٹ میں بارش وژالہ باری، موسم خوشگوار ہوگیا
روہڑی، کندھکوٹ (نمائندگان )روہڑی، کندھکوٹ ونواح میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
آندھی کے باعث چھپرے ، سائن بورڈ، سولر پلٹیں اڑ گئیں، جس سے شہریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ، بارش کے شروع ہوتے بجلی کی فراہمی بند ہوگئی، جو کئی علاقوں میں رات گئے تک بحال نہیں ہو سکی تھی، اور مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے تھے ۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، جبکہ گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔