اسرائیلی جارحانہ کارروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی، صاحبزادہ زبیر

اسرائیلی جارحانہ کارروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی، صاحبزادہ زبیر

تاریخی مقام پرقبضے کی مذمت، امن کے دعویدار ٹرمپ خاموش کیوں؟ سربراہ جے یوپی

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ زبیر نے لبنان پر اسرائیلی حملوں اور تاریخی مقامات پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔یہ کارروائیاں غزہ امن معاہدے کی دھجیاں بکھیرنے کیلئے کافی ہیں امن کے دعویدار ٹرمپ اسرائیلی کارروائیوں پر کیوں خاموش ہیں، انہوں نے کہا لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک ہیں۔ تاریخی ورثے ، مذہبی مقامات اور قدیم قلعوں پر قبضہ یا انہیں نقصان پہنچانا نہ صرف ایک قوم کی تاریخ اور تہذیب پر حملہ ہے بلکہ یہ پوری انسانیت کے مشترکہ ثقافتی ورثے کے خلاف جرم ہے ۔ عالمی برادری کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے عوام نے ہمیشہ استقامت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے اور موجودہ حالات میں امت مسلمہ ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں