ریڈزون میں لاکھوں کی ڈکیتی

ریڈزون میں لاکھوں کی ڈکیتی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ریڈزون سندھ اسمبلی کے قریب موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں لاکھوں روپے کے موبائل فونز چھین لیے گئے ۔

روڈزون میں موبائل مارکیٹ میں 3موٹرسائیکلوں پر سوار 5 ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے 55موبائل فونز لوٹ لیے ۔ملزمان باآسانی 2 کاٹن اور ایک بیگ چھین کر فرار ہو گئے ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی آزادخان نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ہدایت کی ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور مسروقہ مال کی برآمدگی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں