نوبیاہتا دلہا تشدد سے ہلاک،اہلیہ گرفتار

نوبیاہتا دلہا تشدد سے ہلاک،اہلیہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں محبت کی شادی کا بھیانک انجام نوبیاہتا دلہے حمزہ پھندے سے لٹکا دیا مقتول کی اہلیہ نوبیاہتا دلہن دعا کو گرفتار کرلیا گیا ۔

 پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ مقتول کی لاش ایسی حالت میں ملی جس سے خودکشی کے بجائے قتل کے شبہات پیدا ہوئے ہیں۔حمزہ کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے جبکہ منہ میں کپڑا ٹھونسا گیا تھا۔ لاش پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ دعا محکمہ پولیس اہلکار ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں