عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ،ترجمان سندھ حکومت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان حکومتِ سندھ مصطفیٰ عبداللہ بلوچ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم چیف منسٹرز پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعے براہِ راست نگرانی کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی مختلف نوعیت کی شکایات کو سنا گیا اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر چیف منسٹرز پبلک کمپلینٹ سیل میں شکایات کے حل کا مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔