بیوی کے قتل کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

بیوی کے قتل کے ملزم کے  جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں بیوی کو مبینہ طور پر راڈ کے وار سے قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

 جہاں پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم اصغر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نہایت شاطر اور چالاک ہے اور مقدمے کی مزید تفتیش کے لیے اس سے پوچھ گچھ ضروری ہے ۔ ملزم کا دفعہ 164 کے تحت بیان بھی ریکارڈ کرانا ہے ۔ عدالت نے ملزم اصغر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 6 روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں